ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / عآپ نے بھارت بند کی حمایت کا کیا اعلان؛ خدمت کے جذبوں کے ساتھ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں: بھگونت مان

عآپ نے بھارت بند کی حمایت کا کیا اعلان؛ خدمت کے جذبوں کے ساتھ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں: بھگونت مان

Sun, 06 Dec 2020 19:14:52  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،6/دسمبر(آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیامنٹ بھگونت مان نے 8 دسمبر کو کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بلائے گئے بند کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے سنگرور سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ بھگونت مان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ عام آدمی پارٹی 8 دسمبر کو تمام کسان تنظیموں کے ذریعہ اعلان کردہ بھارت بند کی حمایت کرتی ہے۔

مان نے کہا کہ جب سے یہ احتجاج گزشتہ 4 ماہ سے جاری ہے، ہم اس میں کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں وزیراعلیٰ دہلی اروند کجریوال کی طرف سے ملک کی تمام جماعتوں اور تمام لوگوں سے کاشتکاروں کے اس بھارت بند کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔بھگونت مان نے کہا کہ یہ کسی خاص تنظیم یا صوبے کا مسئلہ نہیں ہے، یہ کسانوں کی زمین اور عام آدمی کے ”چولہے“سے جڑا مسئلہ ہے۔

اے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ حکومت تاخیر کا رویہ اپنائے ہوئی ہے، اگر نیت صاف ہے تو اتنی میٹنگوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس میں اتنا وقت لگ رہا ہے، کیونکہ میٹنگ میں شامل وزراء کو فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے، وہ کسانوں کی بات سن کر اپنے آقاؤں کو ’کال‘ کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیت شاہ اورپی ایم مودی از خود بات چیت کے لئے کیوں نہیں آتے؟۔ بھگوت مان نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرکے ان تینوں کالے قوانین کو واپس لیا جائے،نیز بجلی ترمیمی بل 2020 کوہرگز پیش نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی تاخیر اور ٹال مٹول سے یہ تحریک ختم ہوجائے گی،ایسا نہیں ہے، بلکہ آپ غلط گمانی کے شکار ہیں۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اگر پارلیمنٹ 12 بجے جی ایس ٹی کے لئے کھول سکتا ہے،تو ہم ان قوانین کو واپس لینے کے لئے کیوں نہیں کھول سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب کسان یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک شاہراہ نہیں، بلکہ ایک راہداری ہے۔ انہوں نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس قدر ستم ظریفی کی بات ہے کہ پارلیامنٹ میں صوتی ووٹنگ کے ذریعہ بل پاس کرانے والی سرکار کو کسانوں نے ”یس یا نو“ پر مبنی پلے کارڈ تھمادیا ہے۔


Share: